شکارپور: پراپرٹی کا تنازع، 10 سالہ بچے پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی
شکارپور: (ویب ڈیسک) شکارپور کی عبداللّٰہ کالونی میں پراپرٹی کے تنازع پر افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں 10 سالہ بچے پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی، جس کے نتیجے میں بچہ جھلس کر شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد زخمی بچے کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اسے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد سکھر ریفر کر دیا گیا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ متاثرہ بچے کے والد ایاز مہر کی مدعیت میں درج کر لیا ہے۔
متاثرہ بچے کے والد کے مطابق ملزم میرا مکان سستی قیمت پر خریدنے کے لیے انہیں مسلسل تنگ کر رہا تھا اسی تنازع کے دوران میرے 10 سالہ بیٹے پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی گئی۔
ایس ایس پی شکارپور محمد کلیم ملک نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم جاوید اختر بلوچ کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار مرکزی ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ واقعے میں ملوث دیگر افراد کے کردار کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments