کرک میں گیس کنکشن کرتے ہوئے دھماکہ، مکان کا ایک حصہ منہدم، 4 افراد جاں بحق
کرک: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں کر ک کے علاقے سپینہ میں گیس کنکشن کے کام کے دوران گھر میں دھماکہ ہو گیا، 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق گیس کے دھماکے سے عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا، دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے، جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں، ایک خاتون اور بچی موقع پر جاں بحق ہو گئی، زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔
کرک میں حادثہ رات کے آخری پہر سپینہ کے قریب الوڑگی بانڈہ میں پیش آیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments