پنجاب بیوروکریسی میں 8 افسران کے تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلیاں کرتے ہوئے 8 افسران کے تقرر و تبادلے کر دیے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سید محمد مسعود نعمان کو سیکرٹری عملدرآمد ٹو وزیراعلیٰ پنجاب تعینات کردیا گیا ہے، وہ اس سے قبل سیکرٹری انہانسنگ ڈلیوری اینڈ گورنمنٹ ایفیشنسی ونگ، ایس اینڈ جی اے ڈی کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔

ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں سپیشل سیکرٹری وزیراعلیٰ آفس پنجاب تعینات کردیا گیا ہے، جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری وزیراعلیٰ آفس حسین بہادر علی شاہ کو ڈپٹی کمشنر حافظ آباد مقرر کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد عثمان خالد کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے، انہیں ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ آبپاشی پنجاب تعینات کیا گیا ہے، جبکہ ان سے ڈیرہ غازی خان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کا اضافی چارج بھی واپس لے لیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بلال سلیم کو ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان تعینات کردیا گیا ہے، انہیں ڈیرہ غازی خان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا ہے۔

اسی طرح چیف آف سیکشن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ محمد جواد حیدر شاہ کو ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو تعینات کردیا گیا ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بھکر رائے ذوالفقار علی کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے ڈپٹی چیف آفیسر ہیڈکوارٹرز محمد جمیل کا بھی تبادلہ کردیا گیا ہے، انہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بھکر تعینات کردیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...