دولت پور میں قومی شاہراہ پر کار اور آئل ٹینکر میں خوفناک تصادم، 5 افراد جاں بحق
دولت پور: (دنیا نیوز) سندھ کے ضلع نواب شاہ کے علاقے میں دولت پور میں قومی شاہراہ پر تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر میں خوفناک تصادم، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق خونیں حادثہ دولت پور کی قومی شاہراہ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار کار کو مخالف سمت میں آنے والے آئل ٹینکر نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔
دوسری جانب اطلاع ملتے ہی پولیس بھی جائے حادثے پر جا پہنچی جس کا کہنا تھا کہ مرنے والوں میں دو مرد ،خاتون اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے 3 افراد کو فوری طبی امداد کے لیے رورل ہیلتھ سینٹر شاہپور جہانیاں منتقل کردیا گیا جہاں اُن کا علاج جاری ہے۔
دوسری جانب حکام نے مزید بتایا کہ جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق ضلع جیکب آباد سے بتایا جاتا ہے، حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments