خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث فضائی آپریشن ایک بار پھر متاثر
لاہور: (دنیا نیوز) سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث فضائی آپریشن ایک بار پھر متاثر ہونے لگا۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک کے دیگر ایئرپورٹ سے درجنوں پروازیں منسوخ اور گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 42 پروازیں منسوخ اور 68 دو سے سات گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے،سعودی عرب کی پروازیں منسوخ ہونے سے عمرہ زائرین کو سب سے زیادہ مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے مختلف ایئرپورٹ پر سکیورٹی وجوہات کی بنا پر پروازیں منسوخ کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 13 پروازیں منسوخ، 12 تاخیر کا شکار ہوئیں، کراچی ایئرپورٹ سے 10 پروازیں منسوخ ہوئیں اور 13 تاخیر کا شکار ہوئیں، جبکہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر 9 پروازیں منسوخ اور 8 تاخیر کا شکار ہوئی۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ ملتان ایئر پورٹ سے 7 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments