زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ

کراچی: (دنیا نیوز)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اضافے کے بعد مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر 21 ارب 45 کروڑ 37 لاکھ ڈالر پر پہنچ گئے ہیں۔

مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 5 ارب 34 کروڑ 37 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔

اس طرح پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 26 ارب 79 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...