پاک سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آغاز سے قبل سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی، راولپنڈی میں ہونے والی تقریب میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جس کے لیے دونوں ٹیموں نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

سیریز کے آغاز سے قبل ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں قومی ٹیم کے کپتان اور سری لنکن ٹیم کے کپتان نے شرکت کی اور ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن بھی کروایا۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے دونوں ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی، جہاں شائقین کرکٹ کو سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے۔ قومی ٹیم ہوم گراؤنڈ اور ہوم کراؤڈ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سیریز کا فاتحانہ آغاز کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...