گوجرانوالہ: بھائیوں اور والدہ نے خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) تھانہ کھیالی کے علاقے میں خاتون کو غیرت کے نام پر اس کے حقیقی بھائیوں اور والدہ نے مبینہ طور پر تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کو مقتولہ سونیا کے کردار پر شک تھا، مقتولہ کے کسی شخص کے ساتھ مبینہ ناجائز تعلقات کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، اور مقتولہ کی لاش تحویل میں لے کر ضروری کارروائی شروع کر دی، خاتون کے قتل کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...