پی ایچ ایف نے قومی ٹیم کی اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کی تصدیق کردی

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے قومی ٹیم کی نومبر میں سلطان اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کی تصدیق کردی۔

صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن محی الدین وانی کے مطابق پاکستان نے ٹورنامنٹ میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ہے، جس سے قومی کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل ٹیموں سے کھیلنے کا مزید موقع ملے گا۔

محی الدین وانی کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کرنے سے پاکستانی کھلاڑیوں کو غیر معمولی تجربہ حاصل ہوگا۔

دوسری جانب پی ایچ ایف نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان انڈر 21 ٹیم پہلے ہی سلطان آف جوہر کپ میں شرکت کے لیے ملائیشیا میں موجود ہے، ٹورنامنٹ میں شرکت سے نوجوان کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل ایکسپوژر ملے گا اور ان کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا جا سکے گا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...