فیصل آباد میں کار چوروں کی فائرنگ سے صنعتکار جاں بحق

فیصل آباد:(دنیا نیوز) پنجاب کے شہر فیصل آباد کے جڑانوالہ روڈ پر مبینہ کار چوروں کی فائرنگ سے صنعتکار جاں بحق ہوگئے۔

 پولیس کے مطابق ملزمان نے چناب کلب کے باہر سے میاں ریحان کی گاڑی چوری کی اور تعاقب کیے جانے پر ان پر فائرنگ کردی۔

حکام کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے نتیجے میں صنعت کار میاں ریحان موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ ملزمان واردات کے بعد گاڑی چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واقعے کے بعد پولیس نے گاڑی چوری اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تفتیشی حکام کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...