پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے اہم پیشرفت
اسلام آباد: (دنیا نیوز) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ کی قیادت میں ڈچ کاروباری وفد نے ایس آئی ایف سی کا دورہ کیا، دورے کے دوران سیکرٹری ایپکس کمیٹی ایس آئی ایف سی ڈاکٹر جہانزیب نے وفد کو ون ونڈو سہولت کاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر بریفنگ دی۔
ڈچ وفد کو کراچی انڈسٹریل پارک اور بن قاسم انڈسٹریل پارک سمیت خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کے امکانات سے آگاہ کیا گیا۔
ملاقات میں جنرلائزڈ سسٹم آف پریفرنسز پلس کے تحت تجارت اور کاروباری اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈچ سرمایہ کاری اور تجارتی روابط میں اضافہ سے برآمدات، صنعتی سرگرمیوں اور روزگار کے مواقع میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments