شہباز شریف نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو وزیراعظم ہاؤس طلب کر لیا
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کیلئے وزیراعظم آزاد کشمیر کو وزیراعظم ہاؤس طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر کی مجموعی صورتحال اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر مسلم لیگ ن کی آزاد جموں و کشمیر میں ابتدائی کارکردگی کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کو بریفنگ دیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments