ایلون مسک کا اگلے سال امریکہ کے ہر بچے کو سپیس ایکس کے حصص دینے کا اعلان

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) ایلون مسک نے اگلے سال امریکہ کے ہر بچے کو اپنی کمپنی سپیس ایکس کے حصص دینے کا ارادہ ظاہر کر دیا۔

ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ اگلے سال وہ اسپیس ایکس میں اپنے حصص میں سے ایک امریکہ کے ہر بچے کو دیں گے۔

سپیس ایکس کی بنیاد ایلون مسک نے 2002 میں رکھی تھی، یہ دنیا کی قیمتی ترین نجی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔ کمپنی سٹار لنک سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس کے علاوہ راکٹ لانچنگ اور خلائی جہازوں کے پروگرام بھی چلاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اگر ایلون مسک امریکہ کے ہر بچے کو سپیس ایکس کے حصص دیتے ہیں تو اس اقدام سے تقریباً 7 کروڑ 20 لاکھ بچوں کو فائدہ پہنچ سکتا ہے جبکہ حصص کی موجودہ قیمت کے مطابق ان کی مالیت تقریباً 10.5 ارب ڈالر ہوگی۔

تاہم ایلون مسک نے تاحال یہ واضح نہیں کیا کہ اس پروگرام پر عمل درآمد کیسے ہوگا اور کون سے بچے اس کے اہل ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...