ٹرائی ون ڈے سریز، پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 303 رنز کا ہدف
راولپنڈی: (دنیا نیوز) سہ ملکی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 303 رنز کا ہدف دے دیا۔
راولپنڈی میں ہونیوالے میچ میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا جب کھیل کی پہلی ہی گیند پر فخر زمان گس اٹکنسن کی گیند پر روٹ کو کیچ تھما بیٹھے جب کہ صائم ایوب 8 رنز بنا کر 31 کے مجموعی اسکور پر سونی بیکر کا نشانہ بنے۔
بابر اعظم 34، سعد بیگ 35 اور گزشتہ سنچورین سلمان علی آغا 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 133 کے مجموعے تک قومی ٹیم 5 وکٹوں سے محروم ہوئی۔
ایسے میں حسن نواز نے 79، عرفات منہاس نے 59 اور فہیم اشرف نے 39 رنز بنا کر ٹیم کو 300 کے ہندسے کے قریب پہنچایا جبکہ اختتامی لمحات میں شاہین آفریدی کے 10 اور حارث رؤف کے 4 رنز کی بدولت قومی ٹیم نے 302 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے سونی بیکر نے 3، گٹ ایٹکنسن نے 2 جبکہ ول جیکس، جمی اوورٹن، عادل رشید اور سیم کرن نے ایک ایک وکٹ لی۔
واضح رہے پاکستان نے سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کو 37 رنز سے شکست دی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments