پشاور ہائیکورٹ: گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت
پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی نافذ کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
دورانِ سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کو کس حد تک ایمرجنسی اور گورنر راج پر اعتراض ہے؟ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں صرف ضم اضلاع کے حد تک گورنر راج اور ایمرجنسی کا نفاذ ٹھیک ہے۔
عدالت نے پوچھا کہ کیا آپ نے درخواست میں نیشنل ایکشن پلان کا ذکر ہے؟ اگر ہم جواب طلب کریں تو کس بنیاد پر کریں گے؟
بعدازاں پشاور ہائیکورٹ نے سماعت 10 نومبر تک ملتوی کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments