ندیم نانی والا کی بہن کو پروٹوکول دینا اور چھوڑنا پولیس کو مہنگا پڑگیا

لاہور: (ویب ڈیسک) پولیس کو مشہور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی بہن ٹک ٹاکر سامیہ مبارک کو پروٹوکول دینا اور گرفتاری کے بعد چھوڑنا مہنگا پڑ گیا۔

ذرائع کے مطابق ٹک ٹاکر سامیہ مبارک کو مبینہ طور پر پروٹوکول دینے اور چھوڑنے کے معاملے پر ڈیفنس بی پولیس کے ایس ایچ او سمیت 3 اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ایس ایچ او ڈیفنس بی، محرر اور لیڈی کانسٹیبل کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا، سامیہ مبارک کو بغیر نمبر پلیٹ گاڑی پر روکا گیا تھا، اہلکاروں پر اختیارات سے تجاوز اور مبینہ طور پر پیسے لے کر ملزمان کو چھوڑنے کے الزامات تھے، سامیہ مبارک ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی بہن ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق شفاف انکوائری یقینی بنانے کے لیے تینوں اہلکاروں کو عہدوں سے ہٹایا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات ایس ایس پی آپریشنز کے سپرد کردی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انکوائری میں الزامات ثابت ہونے پر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...