فرانس میں ہنگاموں کے باعث فٹبال میچ ملتوی کردیا گیا

پیرس: (ویب ڈیسک) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہنگاموں کے سبب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) اور لیون کے درمیان میچ ملتوی کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیگ ون کی دونوں بڑی ٹیموں کے درمیان مقابلہ اتوار کی شام 8 بج کر 45 منٹ پر پارک دے پرنسز اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا۔

تاہم، فرانس میں حکومت مخالف جاری احتجاج کے باعث میچ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اب یہ میچ اتوار کے بجائے پیر کی شام 8 بج کر 30 منٹ پر ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق لیون کلب نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے میچ ملتوی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

بیان کے مطابق پیرس سینٹ جرمین اور اولمپک لیون کے درمیان لیگ ون میکڈونلڈز کے آٹھویں راؤنڈ کا میچ اصل شیڈول کے مطابق اتوار، 25 اکتوبر کو رات 8 بج کر 45 منٹ پر کھیلا جانا تھا۔ تاہم، پیرس پولیس کے حکم پر اسے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

لیگ ڈی فٹ بال پروفیشنل (ایل ایف پی) نے لیگ ون پلس کی مشاورت سے فیصلہ کیا ہے کہ اب یہ مقابلہ پیر، 26 اکتوبر کو رات 8 بج کر 30 منٹ پر ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...