گوادر میں دہشتگردی کی کوشش ناکام، بلوچستان کی سیاسی قیادت کا فورسز کو خراجِ تحسین
گوادر: (دنیا نیوز) گوادر میں فتنہ الہندوستان کی جانب سے دہشت گردی کی کوشش ناکام بنانے پر بلوچستان کی سیاسی قیادت نے سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
فتنہ الہندوستان کی جانب سے خواتین کو جنگ کا حصہ بنانے پر صوبائی وزراء سمیت تمام سیاسی قیادت نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
بلوچستان کی سیاسی قیادت نے فتنہ الہندوستان کے گوادر میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ خواتین کو لاحاصل جنگ میں دھکیل کر فتنہ الہندوستان نے قبائلی روایات کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔
رکن بلوچستان اسمبلی فرح عظیم شاہ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام دہشتگردی کے پیچھے چھپےعناصر کو پہچانیں جو صوبے کے امن اور عوام کی عزت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ فتنہ الہندوستان کی طرف سے خواتین کو دہشت گردی میں جھونکنے کی حکمت عملی قابل مذمت ہے، سکیورٹی فورسزکی موثراور بروقت کارروائی نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے ہیں۔
صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے روشن مستقبل کی ضمانت تعلیم ہے، بچوں کو گمراہ پراپیگنڈا سے بچانے کیلئے تعلیم پر توجہ دینا ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments