ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، ساڑھے 21 ارب ڈالر تک پہنچ گئے

کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر ساڑھے 21 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں، آنے والے دنوں میں ذخائر کی صورتحال مزید بہتر کی جائے گی۔

گورنر سٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر دسمبر تک 23 ارب ڈالر جبکہ آئندہ سال 25 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے، زرمبادلہ ذخائر کی موجودہ سطح عالمی بینچ مارک کے برابر ہو گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا غیر ملکی قرضہ اس وقت 107 ارب ڈالر کے برابر ہے جبکہ غیر ملکی قرضے پر تقریباً 11 ڈالر سود ادا کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...