حوثی حملوں کے باعث ریاض ایئرپورٹ کی 86 فیصد پروازیں منسوخ

ریاض: (دنیا نیوز) حوثی ملیشیا کے حملوں کے باعث سعودی عرب کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 86 فیصد پروازیں منسوخ ہوگئیں، جبکہ سعودی دارالحکومت میں فضائی سرگرمیاں شدید متاثر ہوئی ہیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق 8 سے 25 اکتوبر تک ریاض ایئرپورٹ سے مجموعی طور پر 4 ہزار 736 پروازیں طے تھیں، جن میں سے 4 ہزار 71 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

رائٹرز کے مطابق ریاض ایئرپورٹ کی سرگرمیاں جزوی طور پر بحال ہوگئی ہیں اور اندرون ملک پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا گیا ہے، تاہم متعدد بین الاقوامی فضائی کمپنیوں نے نومبر تک ریاض کے لیے اپنی پروازیں معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی فضائی کمپنی ڈیلٹا نے بھی ریاض کے لیے اپنی پروازیں اگلے سال تک مؤخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی اہم سرمایہ کاری کانفرنس بھی 2027 تک ملتوی کردی گئی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...