واٹس ایپ پر انسٹاگرام ریلز شیئر کرنا ہوگا آسان، نئے فیچر کی آزمائش

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) واٹس ایپ صارفین اب انسٹاگرام ریلز براہِ راست چیٹ میں بھیج سکیں گے، جس کے لیے ایپ میں نئے فیچر کی آزمائش جاری ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ ڈبلیو اے بیٹا اِنفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں اٹیچمنٹ مینیو کے اندر ریلز کا نیا شارٹ کٹ سامنے آیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ کے گیلری پکر کے لسٹ ویو میں ریلز کا شارٹ کٹ شامل کیا جا رہا ہے۔ اس پر کلک کرنے سے ایک نئی اسکرین کھلے گی، جہاں سے انسٹاگرام ریلز منتخب کرکے واٹس ایپ چیٹ میں شیئر کی جا سکیں گی۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو میٹا اکاؤنٹس سینٹر میں لنک کرنا ضروری ہوگا۔ اگر اکاؤنٹ لنک نہیں ہوگا تو میڈیا پکر کے ذریعے انسٹاگرام ریلز بھیجنے کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق میڈیا پکر میں تین ٹیبز ہوں گے، ریسنٹ ٹیب میں حال ہی میں دیکھی گئی ریلز، سیوڈ ٹیب میں محفوظ کی گئی ویڈیوز جبکہ لائیکڈ ٹیب میں پسند کی گئی ریلز دکھائی جائیں گی۔

صارفین ان میں سے کسی بھی ریل کو منتخب کرکے براہِ راست واٹس ایپ چیٹ میں شیئر کرسکیں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...