گھریلو تنازع پر بھائی نے فائرنگ کرکے دو بہنوں کو قتل کردیا
کراچی: (دنیا نیوز) ڈرگ روڈ کینٹ بازار کے قریب گھر کے اندر فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والی دونوں خواتین دم توڑ گئیں۔
پولیس کے مطابق جاں بحق خواتین کی شناخت 25 سالہ صوبیہ اور 23 سالہ حرا کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ گھر کے اندر پیش آیا، جہاں گھریلو تنازع پر بھائی ریحان نے اپنی بہنوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ دونوں خواتین کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے، مقتول خواتین کے والد کا پانچ روز قبل انتقال ہوا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments