الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ سنادیا
اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق حکم جاری کرتے ہوئے صوبے میں انتخابات کا شیڈول جاری کرنے کی ہدایت کردی۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے پانچ رکنی بینچ نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ سنایا۔
الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے دیا، جبکہ متعلقہ ونگ کو انتخابی شیڈول پیش کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔
حکم نامے کے مطابق جن اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل ہوچکی ہیں، وہاں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے، جبکہ جن اضلاع میں حلقہ بندیاں نہیں ہوئیں، وہاں حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے حکم نامے کے مطابق خیبرپختونخوا کے 12 قبائلی اضلاع میں فی الحال حلقہ بندیاں اور بلدیاتی انتخابات نہیں ہوں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments