9 مئی کیس: سہیل آفریدی سمیت پانچ ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری
پشاور: (دنیا نیوز) 9 مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملے کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پانچ نامزد ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں کیس کی دوبارہ سماعت ہوئی، سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ولی محمد نے کی۔
سماعت کے دوران پبلک پراسیکیوٹر نے عدالت میں پولیس کا چالان جمع کرا دیا۔
عدالت نے سابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، کامران بنگش، تیمور سلیم جھگڑا، عرفان سلیم اور عامر چمکنی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments