بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے 6 رفقاء کی فہرست جیل حکام کو جمع
راولپنڈی: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی سے جمعرات کو رفقاء کی ملاقات کیلئے تحریک انصاف کی جانب سے 6 افراد کے ناموں پر مشتمل فہرست جیل حکام کو جمع کرا دی گئی۔
تحریک انصاف کی جاری کردہ فہرست اویس یونس چوہدری ایڈووکیٹ نے جیل حکام کو جمع کرائی۔
فہرست میں فدا عباسی، ذیشان وڑائچ، احتشام عباسی، محسن جاوید، زاہد عباسی اور نادیہ خٹک کے نام شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments