چینی صدر کا مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار
بیجنگ: (دنیا نیوز) چین نے مشرقِ وسطیٰ اورخلیجی خطےمیں بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تنازعات سفارتی ذرائع سے حل کرنے پر زور دیا۔
چینی صدرشی جن پنگ نے کہا ہےکہ مشرقِ وسطیٰ اورخلیجی خطہ عالمی طاقتوں کی کشمکش کا میدان نہیں بننا چاہئے۔
بیجنگ میں عمان کے سلطان ہیثم بن طارق سے ملاقات کےدوران چینی صدر کا کہنا تھا کہ چین خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے عرب ممالک کے ساتھ تعاون اور رابطہ کاری کے لیے تیار ہے۔
شی جن پنگ نےعمان کےساتھ دیرینہ دوستی اور بڑھتے ہوئے سیاسی اعتماد کا ذکر کرتے ہوئے دونوں ممالک کےدرمیان سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments