ثمر ہارون بلور نے محکمہ ریلیف، بحالی و آبادکاری کا چارج سنبھال لیا
پشاور: (دنیا نیوز) مشیر اطلاعات و ریلیف ثمر ہارون بلور نے محکمہ ریلیف، بحالی و آبادکاری کا باضابطہ چارج سنبھال لیا۔
مشیر اطلاعات و ریلیف نے کہا ہے کہ عوامی ریلیف، صوبے کی تعمیرِ نو اور متاثرہ خاندانوں کی بحالی اولین ترجیحات ہوں گی۔
ثمر ہارون بلور نے کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے اہم ذمہ داری سونپنا ان کے لیے باعثِ اعزاز ہے، ایک بدلتا، نکھرتا اور مضبوط خیبرپختونخوا ہمارا وژن ہے۔
مشیر اطلاعات و ریلیف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، دہشت گردی اور قدرتی آفات سے متاثرہ صوبے کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات ناگزیر ہیں۔ صوبے میں کسی بھی آفت یا ہنگامی صورتحال میں متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات سے متاثرہ خاندانوں کی بحالی اور دوبارہ آبادکاری کا عمل کم سے کم وقت میں مکمل کیا جائے گا۔ متاثرہ عوام کو مشکلات سے نکال کر دوبارہ معمول کی زندگی کی طرف لانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔
ثمر ہارون بلور کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی تعمیرِ نو اور عوام کی بحالی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، مشکل کی ہر گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور متاثرین کی مدد و بحالی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوامی خدمت اور فوری ریلیف کی فراہمی کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر مؤثر حکمتِ عملی اپنائی جائے گی، متاثرہ خاندانوں کی بحالی اور دوبارہ آبادکاری حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments