چینی وزیر کی اسحاق ڈار سے ملاقات، قریبی رابطہ کاری برقرار رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے کے وزیر مسٹر لیو ہائی شِنگ نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چینی وزیر نے وزیر خارجہ وانگ یی کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے گرمجوشی سے وانگ یی کی نیک تمناؤں کا جواب دیا۔

اسحاق ڈار نے پاکستان کی قیادت کی جانب سے صدر شی جن پنگ کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور چین کے ساتھ تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ثقافتی روابط اور عوامی سطح پر تبادلوں کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات میں قریبی رابطہ کاری برقرار رکھنے اور مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...