چین کا ایران کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کیلئے حمایت کا اعادہ

بیجنگ: (دنیا نیوز) ایرانی نائب وزیر خارجہ باقری کنی اہم ملاقاتوں کے لیے بیجنگ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال، علاقائی کشیدگی اور امن کی بحالی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ مغربی ایشیا کی جنگ طویل ہو چکی ہے اور اس کے اثرات مسلسل پھیل رہے ہیں، بحران کے حل کا واحد راستہ مذاکرات اور بات چیت ہے۔

وانگ یی نے کہا کہ چین مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے صدر شی جن پنگ کے اقدامات پر عمل کرے گا اور علاقائی امن کی بحالی کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ تمام فریق عوام اور تاریخ کے سامنے اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے ایک سمت میں آگے بڑھیں۔

چینی وزیر خارجہ نے ایران کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے چین کی حمایت کا اعادہ بھی کیا۔

اس موقع پر ایرانی نائب وزیر خارجہ باقری کنی نے کہا کہ چین نے ایران کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے، چین اور ایران کے درمیان علاقائی و عالمی امور پر مشترکہ مؤقف موجود ہے، جنگ اور سفارت کاری سمیت متعدد معاملات پر دونوں ممالک کی سوچ یکساں ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...