اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں اچانک بندر کی انٹری، مسافر حیران

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت کے ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں اچانک بندر داخل ہو گیا،جسے دیکھ کر مسافر حیران رہ گئے۔

بندر ایئرپورٹ کی چھت اورٹرمینل لاؤنج کی سیلنگ پرگھومتا رہا،جس کے باعث ایئرپورٹ پردلچسپ صورت حال پیداہوگئی۔

بندرکی موجودگی کی اطلاع ملنے پروائلڈ لائف حکام کوطلب کیا گیا،جنہوں نے بندر کو پکڑنے کی کوشش کی تاہم وہ قابو میں نہ آسکا۔

بعد ازاں بندر خود ہی ایئرپورٹ سے نکل کر قریبی جنگل میں واپس چلا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...