عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں بڑی کمی

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کے باعث ملکی سطح پر بھی فی تولہ سونا سستا ہو گیا۔

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 6 ہزار 500 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 29 ہزار 136 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 5 ہزار 573 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 67 ہزار 914 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 65 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 66 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...