بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 26 نومبر تک توسیع

راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف درج 29 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 26 نومبر تک توسیع کر دی ہے۔

انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے درخواستوں پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل محمد فیصل ملک اور ان کی قانونی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی جبکہ پراسیکیوشن ٹیم بھی کمرۂ عدالت میں موجود تھی۔

عدالت نے عبوری ضمانتوں میں 26 نومبر تک توسیع کرتے ہوئے درخواستوں کی مزید سماعت کارروائی کے بغیر ملتوی کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...