اے آئی ایچ آر کے شعبے کو تبدیل کردے گی، ملازمین کی تعداد میں کمی کا امکان

نیویارک: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے استعمال سے ہیومن ریسورسز (ایچ آر) کےشعبے میں بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں، ماہرین کا کہنا ہےکہ اے آئی مکمل طور پر انسانی وسائل کےشعبے کی جگہ نہیں لے سکے گی بلکہ اس کے روایتی کاموں کو خودکار بنا دے گی۔

ایک تجزیے کے مطابق مصنوعی ذہانت ملازمین کے سوالات کے جوابات دینے، چھٹیوں اور پالیسیوں سے متعلق رہنمائی، دفتری دستاویزات، منظوریوں اور ریکارڈ کی تیاری جیسے کام انجام دے سکے گی۔

اے آئی کی مدد سے مینیجرز کو ملازمین سے متعلق معاملات میں فوری رہنمائی ملے گی، جبکہ معمول کے انتظامی امور میں انسانی مداخلت کی ضرورت کم ہوجائے گی۔

تجزیے میں کہا گیا ہے کہ مستقبل میں ایچ آر کا کردار ملازمین کے معاملات میں فیصلہ سازی، ہمدردی، انسانی رویوں کو سمجھنے اور قیادت تک زیادہ محدود ہوگا۔

ماہرین کے مطابق مصنوعی ذہانت دفتری کارروائیاں سنبھال سکتی ہے، لیکن اہم انسانی معاملات میں درست فیصلے کرنے کے لیے انسانی کردار بدستور ضروری رہے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...