9 مئی ریڈیو پاکستان کیس: سہیل آفریدی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری

پشاور: (دنیا نیوز) 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں انسدادِ دہشت گردی عدالت نے سہیل آفریدی اور عامر چمکنی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

کیس کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ولی محمد خان نے کی، اس موقع پر تفتیشی افسر بھی عدالت میں پیش ہوئے، کیس میں سہیل آفریدی، تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش، عرفان سلیم اور عامر چمکنی نامزد ہیں۔

دوسری جانب تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔

عدالت نے کامران بنگش، تیمور سلیم جھگڑا اور عرفان سلیم کی عبوری ضمانت میں 17 نومبر تک توسیع کر دی، کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ پر ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...