اذلان شاہ ہاکی کپ کیلئے 18 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان

لاہور: (دنیا نیوز) اذلان شاہ ہاکی کپ کیلئے 18 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا، ٹیم میں 7 ریزرو کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا۔

اذلان شاہ ہاکی کپ کے لیے اعلان کردہ سکواڈ میں عماد شکیل بٹ قومی ہاکی ٹیم کے کپتان، ابوبکر نائب کپتان مقرر، دوگول کیپرز عبداللہ اور منیب الرحمن سمیت اسامہ بشیر، احتشام، ایم عبداللہ، سفیان، سلمان رزاق اور ارشد لیاقت شامل ہیں۔

معین شکیل، ذکریا حیات، مرتضیٰ یعقوب، غضنفر علی، عبد الرحمن سینئر، حنان شاہد، راناوحید، اعجاز احمد بھی پاکستانی سکواڈ میں شامل ہیں۔

قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ رولنٹ اولٹمنز نے کہا کہ موجودہ ٹیلنٹ کو دیکھ کر بہترین ٹیم تیار کرنے کی کوشش کی، جو ٹیم میں شامل نہیں وہ مزید محنت کریں، ہمارا ٹارگٹ نیشنز ہاکی کپ ہے۔

رولنٹ اولٹمنز کامزید کہنا تھا کہ اذلان شاہ کے بعد نیشنز کپ کیلئے ٹیم میں تبدیلی کی جاسکتی ہے، ہمیں اذلان شاہ کپ کے نتائج کی فکر نہیں، ہم نے ایک بہتر ٹیم تیار کرنی ہے، کھلاڑیوں نے اچھا رزلٹ دکھایا تو ایونٹ جیت سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم 2 مئی کو ملائیشیا روانہ ہوگی جبکہ سلطان اذلان شاہ کپ 4 مئی سے شروع ہوگا ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں