اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بھی ایک ایک گول سے برابر

ایپو: (ویب ڈیسک) اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک ایک گول سے برابر ہوگیا۔

ملائیشیا کے شہر ایپو میں جاری اذلان شاہ ہاکی کپ کے آخری راؤنڈ میچ دلچسپ اور سنسنی خیز رہا، دو کوارٹر میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی، کیوی ٹیم کو دو پنالٹی کارنر بھی ملے لیکن وہ کوئی فائدہ نہ اٹھا سکے، پاکستان کو بھی گول کرنے کے موقع ملے لیکن کامیابی نہیں ملی۔

تیسرے کوارٹر کے چھٹے منٹ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلا گول کرنے میں کامیاب ہوئی لیکن 8 منٹ بعد ہی ابوبکر محمود نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے مقابلہ برابر کردیا تیسرے کوارٹر میں پاکستان ٹیم کو کئی اوپن چانس ملے لیکن نیوزی لینڈ کی دفاعی لائن نے تمام حملے ناکام بنادیے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم پہلے ہی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکی ہے، فائنل میں پاکستان کا مقابلہ جاپان سے ہوگا، پاکستان نے آخری بار 2003 میں اذلان شاہ ہاکی کپ جیتا تھا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں