اٹلی کے ٹینس سٹار جینک سنرنے پہلی مرتبہ یوایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

نیویارک : (ویب ڈیسک ) اٹلی کے نامور ٹینس سٹار اور ٹاپ سیڈڈ جینک سنرنے ٹیلر فریٹز کو ہرا کر پہلی مرتبہ یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔

رواں سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں۔

مینز سنگلز مقابلوں کے ٹاپ فائنل میچ میں اٹلی کے نامور ٹینس سٹار اور ٹاپ سیڈڈ جینک سنر اور میزبان امریکی ٹینس سٹار ٹیلر فریٹز آمنے سامنے تھے جس میں 23 سالہ جینک سنر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔

انہوں نے امریکی حریف کھلاڑی ٹیلر فریٹز کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6، 4-6 اور 5-7 سے شکست دے کر کیریئر میں پہلی مرتبہ یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔

اس فتح کے بعد 23سالہ اطالوی ٹینس سٹار جینک سنر کے گرینڈ سلام ٹائٹلز کی تعداد دو ہوگئی ہے ، اس سے قبل انہوں نے رواں سال کا پہلا گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیتا تھا۔

وہ فلشنگ میڈوز میں مینز سنگلز ٹائٹل جیتنے والے پہلے اطالوی کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں