سوات میں گھر پر آسمانی بجلی گر گئی، ایک شخص جاں بحق

سوات : (دنیا نیوز) سوات کے علاقے بریکوٹ میں گھر پر آسمانی بجلی گرنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق گھر پر آسمانی بجلی گرنے برآمدہ گر گیا جس کے نیچے گھر کے افراد دب گئے،   آسمانی بجلی گرنے سے گھر کا سربراہ جاں بحق جبکہ 3 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں