میانوالی: نامعلوم افراد کی فائرنگ ، 2سگے بھائی جاں بحق

میانوالی: (دنیانیوز) پنجاب کے ضلع میانوالی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق افسوس ناک واقعہ سرگودھا موڑ کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو بھائی موقع پر دم توڑ گئے جبکہ تیسرا بھائی زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق بھائیوں کی شناخت عزیزاللہ اور حفیظ اللہ کے نام ہوئی ہے ، لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔

پولیس کی جانب سے تفتیش کا آغاز کردیاگیا ۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں