کراچی: کم عمر بچوں کےہاتھوں منشیات فروشی کاانکشاف

کراچی: (دنیانیوز) کراچی کے علاقے بن قاسم میں کم عمر بچوں کےہاتھوں منشیات فروشی کاانکشاف ہواہے ۔

پولیس کے مطابق انکشاف علاقے کی رہائشی خاتون کی جانب سے کیا گیا ، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی ، ویڈیو میں مبینہ طور پر علاقہ مکینوں نے منشیات برآمد کی تھی ، ویڈیو میں خاتون نے پولیس افسران سے ملزم کی گرفتاری کی اپیل کی تھی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم شکیل اور اس کی اہلیہ علاقے میں منشیات فروخت میں ملوث ہیں، کارروائی کے دوران ملزم شکیل کی بیوی کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ملزم شکیل موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے ۔

مبینہ طور پر بچوں سے منشیات فروخت کروانے کے حوالے سے ملزمہ سے تفتیش کی جارہی ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں