وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین ترکمانستان کے 3 روزہ دورے پر روانہ

لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین ترکمانستان کے 3 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے۔

وزارت صنعت و پیداوار کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار اور نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کے سینئر افسران پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ ہے۔

دورے کے دوران ترکمانستان کے ساتھ دو طرفہ تجارت، اقتصادی تعلقات، صنعتی اور زرعی تعاون پر بات چیت ہو گی، اس کے علاوہ توانائی کے شعبے میں تعاون پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

ترجمان نے کہا کہ وفد دورے کے دوران ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف سے ملاقات کرے گا جبکہ ترکمانستان کے قومی رہنما اور پیپلز کونسل آف ترکمانستان کے چیئرمین گربنگولی بردی محمدوف سے بھی ملاقات ہو گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں