وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح 10 بجے طلب کیا گیا ہے، اجلاس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے، اجلاس میں امن و امان اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی ایکشن پلان ایپکس کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کا امکان ہے، وزیر اعظم کابینہ ارکان کو آپریشن عزم استحکام پر بریفنگ دیں گے۔

اجلاس میں کابینہ کی منظوری کے بعد آپریشن عزم استحکام پارلیمان کے سامنے رکھا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں