اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر کا 9 مئی پر معافی مانگنے سے انکار

لاہور: (دنیا نیوز) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر نے ضمنی بجٹ کے موقع پر بڑا اعلان کر دیا۔

احمد خان بھچر نے 9 مئی پر معافی مانگنے سے صاف انکار کر دیا، انہوں نے کہا کہ اگر ہم قصور وار ہیں تو سزا بھگتنے کے لیے تیار ہیں، بانی پی ٹی آئی نے ملک کو ایک جگہ کھڑا کر دیا،عوام پر ظلم ہوا ہے، 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پنجاب سیف سٹی پروگرام پر کہوں گا کہ 9 مئی سے آگے بات نہیں جا رہی، اٹک گئی ہے، 9 مئی کے جرم کا اقرار نہیں کرتے تو قصور وار کیوں ہیں۔

احمد خان بھچر نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کا جوڈیشل مرڈر ہوا، لوگوں نے تو پہلے ہی مان لیا تھا، حمود الرحمان کمیشن کو پڑھ ہی لیتے تو کوئی پریشانی نہ ہوتی۔

ایک اعشاریہ چار ارب روپے سی سی ٹی وی کیمروں پر خرچ ہوگئے، کیا ان کیمروں میں جان تھی کہ فارم 45 کو فارم 47 میں تبدیل کر دیا، اگر سی سی ٹی وی کیمرے ہوتے تو 9 مئی والا ظلم نہ ہوتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں