لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش سے موسم خوشگوار

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

صوبائی دارالحکومت میں مال روڈ، ایبٹ روڈ، شملہ پہاڑی اور دیگر علاقوں میں بارش ہوئی، جیل روڈ پر 17.5، ایئرپورٹ پر 0.5، گلبرگ میں 20 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

لکشمی چوک میں 10 ، اپر مال میں 15، مغلپورہ میں 3 ملی میٹر، تاجپورہ میں 4، نشتر ٹاؤن میں 15، فرخ آباد میں 1، سمن آباد میں 11 ملی میٹر، جوہر ٹاﺅن میں 1 اور قرطبہ چوک میں 15 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ادھر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پی ڈی ایم اے پنجاب الرٹ ہو گیا، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی، انہوں نے کہا کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں