کراچی میں سمندری ہوائیں بحال، آج سے گرمی کی شدت میں کمی متوقع

کراچی: (رطابہ عروس) شہر قائد کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے آج سے گرمی کی شدت میں کمی ہونا شروع ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اس وقت مطلع جزوی ابر آلود ہے جبکہ موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے لیکن گرمی کی شدت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے۔

موسم کا احوال بتانےوالوں کا کہنا ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ شہر میں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب73 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ شہر قائد میں آج شام کے اوقات میں بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں