سیکرٹری خارجہ سے بیلاروس کے نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، تعلقات بڑھانے کا عزم

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بیلاروس کے پہلے نائب وزیر خارجہ کی سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی سے ملاقات ہوئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعاون کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں اہم علاقائی اورعالمی پیش رفت کو بھی زیرغور لایا گیا۔

ترجمان کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے باہمی فائدہ مند تعاون کو مزید بڑھانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں