صومالیہ کے اعلیٰ سطح کے وفد کا نادرا ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، کوائف کی تصدیق میں دلچسپی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صومالیہ کے اعلیٰ سطح کے وفد نے نادرا ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔

وفد میں صومالیہ کی نیشنل آئیڈنٹیفکیشن اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نیرا) اور وزارت داخلہ کے عہدیداران شامل تھے، نادرا کی جانب سے صومالیہ کیلئے تیار کئے گئے سی آر وی ایس سسٹم کی منظوری دی گئی، یہ منصوبہ حکومت پاکستان کی جانب سے صومالیہ حکومت کو دی گئی مالی و تکنیکی معاونت کا حصہ ہے۔

سی وی آر ایس سسٹم کی مشترکہ افتتاحی تقریب بہت جلد صومالیہ میں منعقد ہو گی، نادرا صومالیہ کے قومی شناختی نظام کے سلسلے میں نیرا کا ٹیکنیکل پارٹنر ہے، نادرا ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر چیئرمین نادرا نے وفد کا خیرمقدم کیا۔

وفد نے بائیو میٹرک اندراج اور کوائف کی تصدیق میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں