ایل پی جی دکانداروں کیخلاف کریک ڈاؤن، 80 فیصد دکانیں بند، شہری پریشان

لاہور: (سامیا سعید) غیر معیاری سلنڈرز میں ایل پی جی فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے باعث شہر میں80 فیصد دکانیں بند ہونے سے شہریوں کو ایل پی جی کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ایل پی جی کا بحران صارفین کے لیے کڑا امتحان بن گیا، ایل پی جی کے حصول کیلئے شہری در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے۔

اوگرا نے ایل پی جی کا ریٹ 234 روپے فی کلو مقرر کر رکھا ہے،مارکیٹ میں ایل پی جی بلیک میں 300 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہے، ایل پی جی کی دکانیں بند ہونے سے متعدد کاروبار بھی متاثر ہورہے ہیں۔

ادھر ایل پی جی دکانداروں کا کہنا ہے کہ حکومت غیر معیاری سلنڈر ساز کارخانوں کے خلاف کارروائی کرے، ایل پی جی کے حوالے سے ایس او پیز جاری کیے جائیں ہم عملدرآمد کریں گے۔

واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے غیر معیاری سلنڈرز والی ایل پی جی دکانوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں