اپوزیشن نے خاموشی کو ہماری کمزوری سمجھا،عظمیٰ بخاری

لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے ہماری خاموشی کو ہماری کمزوری سمجھا، ہم ہمیشہ اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں لیکن یہ نہیں چاہتے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جو پچھلے سپیکر تھے وہ تو مجھے بولنے ہی دیتے تھے، ہم سے زیادہ اپوزیشن کس کو کرنا آتی ہے آج ہم نے بتا دیا، قیدی نمبر 804 کو انہوں نے جوتیوں پر لکھ دیا، لوگ اپنے لیڈر کا نام ماتھے پر لکھتے ہیں یہ پاؤں کی جوتی پر لکھتے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کے تحفوں کو بیچا، میاں نوازشریف کو بار بار حکومت سے نکالا گیا، میاں نوازشریف کو اٹک قلعے میں بھیجا گیا لیکن ہم نے 9 مئی نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بغاوت کے پرچہ بھی بھگتے ہیں لیکن ہم نے 9 مئی نہیں کیا، یہ ہماری خاتون کو نشانہ بناتے ہیں، صنم جاوید لوگوں کو ساتھ لے کر گئی اور آگ لگائی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ابھی بھی سسٹم کے اندر ان کو سپورٹ مل رہی ہے جو ان کو نہیں ملنی چاہیے، ہم نے ان کے خلاف کوئی سیاسی مقدمہ نہیں بنایا، انہوں نے جو کیا ہے وہ بھگت رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں