پنجاب اسمبلی کے اندر اور باہر دو اجلاس، اپوزیشن کی ڈیفیمیشن بل کیخلاف علامتی قرار دادمنظور

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی کے اندر اور باہر دو اجلاس، اپوزیشن نے ڈیفیمیشن بل کیخلاف علامتی قرارداد منظور کر لی۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے اسمبلی کارروائی کا بائیکاٹ کر دیا، اپوزیشن ارکان اسمبلی بائیکاٹ کر کے ایوان سے باہر چلے گئے۔

سپیکر نے اپوزیشن کے کٹ موشن پر احتجاج سے ایوان کو آگاہ کر دیا، حکومتی ارکان کو ایسا نہیں کرنا چاہئے، کل ان سے بار بار کہتا رہا آج آپ نے یہ کر دیا۔

سپیکر ملک محمد احمد خان نے محکمہ پولیس کے سپلیمنٹری بجٹ میں کٹ موشن پر گلوٹین کا نفاذ کر دیا۔

دوسری جانب اپوزیشن نے علامتی اجلاس کا انعقاد کیا، علامتی اجلاس میں قاضی احمد اکبر نے ڈیفیمیشن بل نامنظور کرنے کی قرارداد پیش کی۔

علامتی سپیکر پنجاب اسمبلی نے اراکین اسمبلی سے ہاتھ اٹھا کر ووٹ دینے کا کہا، تمام اراکین نے ہاتھ اٹھا کر ڈیفیمیشن بل نامظور کرنے کی قرارداد منظور کرلی، علامتی سپیکر وقاص مان نے بل نامنظور ہونے کا علامتی اعلان کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں